حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور سابق سیکریٹری جنرل آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مرحوم اسلام کا درخشاں چہرہ تھے انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اختلاف کو مٹانے اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کی۔
علامہ راجہ ناصر جعفری کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ مرحوم نے عالمی سطح پر تعلیمات اہل بیت (ع) کی نشر و اشاعت میں فراوان خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کو تصنیف کیا اور حوزہ علمیہ میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے اپنے پیغام کے ذریعے امام زمانہ (عج)، رہبر انقلاب اسلامی اور مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔